تقویٰ کن لوگوں کے لئے ہے
علم الیقین
یہ لوگ دنیا دار ہوتے ہیں۔ مقام شنید ہوتا ہے۔ علم کے ذریعے یقین رکھتے ہیں۔ان کا ایمان سنی سنائی باتوں پر ہوتا ہے۔بھٹک بھی جاتے ہیں۔انہیں تقوے سے نہیں بلکہ محنت سے ملتا ہے ۔خواہ رزق حلال سے کمائیں یا حرام سے!
عین الیقین
یہ لوگ تارک الدنیا کہلاتے ہوئے بھی دنیا والوں کے ساتھ ہی رہتے ہیں لیکن ان کا رُخ اور دِل رب کی طرف ہوتا ہے۔ان کو اکثر رحمانی مناظر بھی دکھائے جاتے رہتے ہیں۔ ان کا مقام دید ہوتا ہے انہیں بھی جائز محنت سے ملتا ہے ۔ناجائز سے انہیں نقصان ہوتا ہے۔
حق الیقین
ان کا مقام رسید ہوتا ہے یعنی اللہ کی طرف سے کوئی مرتبہ مل جاتا ہے اور اللہ کی نظرِ رحمت میں آجاتے ہیں۔انہیں فارغ الدنیا کہتے ہیں ۔دنیا میں رہ کر بھی جائز و ناجائز دھندے سے دور رہتے ہیں۔یہ اگر جنگلوں میں بھی بیٹھ جائیں تو اللہ ان کو وہاں بھی رزق پہنچاتا ہے۔ یہ تقوے کی منزل ہے ابتدائی لوگ تقوے کی بات ضرور کرتے ہیں مگر اس میں کامیاب نہیں ہوتے۔