Skip to content

کتاب کی روشناس کے لئے چند اقتباس

  1. اگر آپ کسی مذہب میں ہیں لیکن اللہ کی محبت سے محروم ہیں، ان سے وہ بہتر ہیں جو کسی مذہب میں نہیں لیکن اللہ کی محبت رکھتے ہیں۔

  2. محبت کا تعلق دل سے ہے، جب دل کی دھڑکن کے ساتھ اللہ اللہ ملایا جاتا ہے، تو وہ خون کے ذریعے نس نس میں پہنچ کر روحوں کو جگاتا ہے۔پھر روحیں اللہ کے نام سے سرشار ہو کر اللہ کی محبت میں چلی جاتی ہیں۔

  3. رب کا کوئی بھی نام خوا ہ کسی بھی زبان میں ہو قابلِ تعظیم ہے لیکن رب کا اصلی نام سُریانی زبان میں اللہ ہے جوکہ عرشیوں کی زبان ہے، اسی نام سے فرشتے اُسے پکارتے ہیں اور ہر نبی کے کلمے کے ساتھ منسلک ہے۔

  4. جو بھی شخص سچے دل سے رب کی تلاش میں بحر و بر میں ہے وہ بھی قابلِ تعظیم ہے۔

  5. اس دنیا میں ایک ہی وقت میں علیحدہ علیحدہ خطوں میں کئی آدم آئے۔ تمام آدم دنیا میں دنیا کی ہی مٹی سے بنائے گئے، جبکہ آخری آدم جو عرب میں دفن ہیں بہشت کی مٹی سے واحد بنائے گئے، ان کے سوا کسی اور آدم کو فرشتوں نے سجدہ نہیں کیا۔ابلیس اسی آدم کی اولاد کا دشمن ہوا۔

  6. انسان کے جسم میں سات قسم کی مخلوقیں ہیں، جن کا تعلق علیحدہ علیحدہ آسمانوں، علیحدہ علیحدہ بہشتوں اور انسان کے جسم میں علیحدہ علیحدہ کاموں سے ہے۔ اگر ان کو نور کی طاقت پہنچائی جائے تو یہ اُس انسان کی صورت میں ایک ہی وقت میں کئی جگہ حتیٰ کہ ولیوں، نبیوں کی مجلس اور رب سے ہمکلام یا دیدار تک پہنچ سکتی ہیں۔

  7. ہر انسان کے دو مذہب ہوتے ہیں، ایک جسم کا مذہب جو مرنے کے بعد ختم ہو جاتا ہے، دوسراارواح کا مذہب جو کہ روزِ ازل میں تھا یعنی اللہ سے محبت، اسی کے ذریعے انسان کا مرتبہ بلند ہوتا ہے۔

  8. سب مذاہب سے بالاتر رب کا عشق ہے، اور سب عبادات سے بالاتر رب کا دیدار ہے۔

  9. انسان، حیوانوں، درختوں اور پتھروں کے متعلق معلومات، کہ یہ کس طرح وجود میں آئے اور کیوں کوئی حرام اور کوئی حلال ہوا۔

  10. ارواح اور فرشتوں کے امرِ کُن سے بھی پہلے کون سے مخلوق تھی؟ وہ کون سا کتا تھا جو حضرت قطمیر بن کرجنت میں جائے گا؟ اور وہ کون سے لوگ ہیں جن کی روحوں نے ازل میں ہی کلمہ پڑھ لیا تھا ؟

وہ کون سے بندے کا راز ہے جو اس کتاب میں درج نہیں ہے؟
معلومات اور تحقیقات کے لئے اس کتاب کو ضرور پڑھیں

Copyright © 2025 Mehdi Foundation International