Skip to content

دیباچہ

از ریاض احمد گوہر شاہی

  1. جو مذاہب آسمانی کتابوں کے ذریعے قائم ہوے وہ درست ہیں بشرطیکہ ان میں ردوبدل نہ کی گئی ہو۔

  2. مذاہب کشتی اور علماء ملاح کی طرح ہوتے ہیں، اگر کسی ایک میں بھی نقص ہو تو منزل پر پہنچنا مشکل ہے۔
    البتہ اولیاء ٹوٹی پھوٹی کشتی کو بھی کنارے لگا دیتے ہیں ، یہی وجہ ہےکہ ٹوٹے پھوٹے لوگ اولیاء کے گرد جمع ہو جاتے ہیں۔

  3. مذہب سے بالاتر اللہ کی محبت ہے، جو تمام مذاہب کا عرق ہے۔ جبکہ اللہ کا نور مشعلِ راہ ہے!

  4. تین حصے علمِ ظاہرکے اور ایک حصہ علمِ باطن کا ہےجوخضرؑ(وشنو مہاراج ) کے ذریعے عام ہوا۔
    اللہ کی محبت ہی اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے، جس دل میں خدانہیں کتے اُس سےبہتر ہیں،
    کیونکہ وہ اپنے مالک سے محبت کرتے ہیں اور محبت ہی کی وجہ سے مالک کاقرب حاصل کر لیتے ہیں
    ورنہ کہاں ایک نجس کتا اور کہاں حضرت ِ انسان!

  5. اگرتجھے جنت اور حوروقصور کی آرزو ہےتوخوب عبادت کر تاکہ اُونچی سےاُونچی جنت مل سکے!

  6. اگرتجھے اللہ کی تلاش ہے تو روحانیت بھی سیکھ تاکہ توصراط مستقیم پر گامزن ہوکراللہ کےوصال تک پہنچ سکے!

Copyright © 2025 Mehdi Foundation International