دوستو! اللہ نے اِسی وقت کے لئے فرمایا تھا :
”ہم تمہیں عنقریب دکھا ئیں گے اپنی نشانیاں
زمین و آسمان پر ، حتیٰ کہ تمہارے نفوس میں بھی“۔
فرمان ِ گوہرشاہی
تمام انسانوں کی ارضی ارواح اِس دنیا میں کئی بار دوسرے جسموں میں جنم لیتی ہیں۔ پاکیزہ لوگوں کی ارواح پاکیزہ جسموں میں، جبکہ حضورؐ پاک کی ارضی ارواح کو مہدی علیہ السلام کے لئے روکا ہوا تھا، جس طرح آپؐ کے جسم کے کسی بھی علیحدہ حّصے، یعنی ہاتھ یا پائوں کو بھی آمنہ کا لعل کہہ سکتے ہیں، اِسی طرح حضور کی سماوی روح کے کسی علیحدہ حصے کو بھی عبداللہ کا فرزند اور آمنہ کا لعل کہا جا سکتا ہے۔ اہل ِ بیت کی ارواح بھی اہل بیت میں ہی شامل ہیں۔
ایک اہم نقطہ
مھدی کا مطلب ……ھدایت والا
مہدی کا مطلب……چاند والا
(جیسے مہناز اور مہتاب)
محمد یونس الگوہر…لندن ، انگلینڈ