Skip to content

’’جشنِ شاہی منانے کی وجوہات‘‘

15رمضان1977کواللہ کی طرف سے خاص الہامات کا سلسلہ بھی شروع ہوا تھا۔

راضیہ مرضیہ کا وعدہ ہوا، مرتبہ بھی ارشاد ہوا تھا۔

چونکہ ہر مرتبے اور معراج کا تعلق 15رمضان سے ہے اس لئے اسی روز اسی خوشی میں جشن شاہی منایا جاتا ہے۔

1978میں حیدرآباد آ کر رشدو ہدایت کا سلسلہ جاری کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سلسلہ پوری دنیا میں پھیل گیا۔لاکھوں افراد کے قلوب اللہ اللہ میں لگ گئے۔ لاکھوں افراد کے قلوب پر اسم اللہ نقش ہوا اور اِن کو نظر آیا۔ لاکھوں افراد کشف القبور اور کشف الحضور تک پہنچے۔ لاکھوں لاعلاج مریض شفا یاب ہوئے۔ ہر مذہب، ہر قوم، ہر نسل کے افراد حضرت گوہر شاہی سے رشدو ہدایت حاصل کرکے اللہ کی محبت اور ذات تک پہنچنا شروع ہوگئے۔

خدا کی قسم!میں بھی اِن ہی لوگوں میں سے ہوں جن کے دِلوں پر خوشخط لکھا ہوا اسم اللہ چمک رہا ہے۔

(از شیخ نظام الدین…میری لینڈ۔امریکہ)

Copyright © 2025 Mehdi Foundation International